پاک بحریہ نے مسلح افواج کے مشترکہ جذبے، قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ملی ترانہ ’’اے وطن‘‘ جاری کر دیا ہے۔
یہ ترانہ آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں تینوں مسلح افواج کی شاندار کامیابیوں کے اعتراف میں جاری کیا گیا ہے۔ ترانے میں وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے سپاہیوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اس ترانے کے ذریعے قوم کے دفاعی عزم اور یکجہتی کو اجاگر کیا گیا ہے، جو ہر پاکستانی کے دل میں جوش و ولولہ پیدا کرتا ہے۔
ترانے میں ’’اللہ اکبر تیار ہیں ہم‘‘ جیسے جذباتی نعرے شامل ہیں، جو قوم کے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔ پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ اس ترانے میں دفاعی طاقت اور افواج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے۔ یہ ترانہ نہ صرف قومی یکجہتی کی علامت ہے بلکہ وطن کے دفاع کے لیے ہر پاکستانی کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔