میرا سندور کہاں ہے؟ پاکستان میں پکڑے گئے بی ایس ایف اہلکار کی اہلیہ کا مودی حکومت سے سوال

 ممبئی (آئی این پی ) پاکستان میں گرفتار ہونے والے   بھارتی سرحدی فورس(بی ایس ایف)  کے ایک اہلکار کی اہلیہ نے مودی سرکار سے سوال کیا ہے کہ اس کا سندور کہاں ہے؟ اور کیا وہ واپس آئے گا بھی یا نہیں؟۔  بھارتی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق  اس اہلکار کو گزشتہ ماہ پاکستان نے گرفتار کیا تھا، جس کی اہلیہ شوہر کی واپسی کے لیے بے چین ہے، اور اپنی حکومت سے سوال کر رہی ہے کہ کیا اس کا سندور اسے واپس کیا جائے گا؟  ۔34 سالہ پرنام سا کا خاندان رشڑا مغربی بنگال میں ہے، جسے امید تھی کہ سفارتی کوششیں ان کی واپسی میں مددگار ثابت ہوں گی۔