میرا ٹیکسٹائل کا کاروبار ہے، غیر متعلقہ سوال کرکے آپ کاروبار کو نقصان پہنچا رہے ہیں:علیمہ خان

راولپنڈی(آئی ا ین پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے  جسے بھیجا جاتا ہے، وہ صحافت تو نہیں کرتا، یہ سب کچھ دانستہ کیا جا رہا ہے۔اڈیالہ جیل جاتے ہوئے داہگل ناکا پر  میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کل جو کچھ بھی ہوا، میں اس سب کی مذمت کرتی ہوں۔ جب کوئی جان بوجھ کر بھیجا جاتا ہے تو وہ صحافت تو نہیں کرتا۔ جان بوجھ کر مستی کی گئی ہے، لوگوں کو اشتعال دلایا گیا ہے۔انہوں نے کہا میری پراپرٹی میرے حق حلال کے پیسوں کی ہے۔ میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹر ہوں، ٹیکسٹائل کا کاروبار ہے۔ آپ غیر متعلقہ سوال کرکے ٹیکسٹائل کاروبار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ میری کمپنی میری نمائندگی کرتی ہے۔ ایکسپورٹ کا کاروبار کرنے والوں پر آپ الزام لگا رہے ہیں۔