واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لائبیریا کے صدر کی روانی سے بولی گئی انگریزی پر حیران رہ گئے جس پر دونوں رہنمائو ں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب افریقی ممالک کے رہنمائوں کا ایک وفد وائٹ ہائو س میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے آیا۔ اس دوران کچھ رہنما مختلف زبانوں میں اظہار خیال کر رہے تھے تاہم جب لائبیریا کے صدر نے مائیک سنبھالا تو انہوں نے روانی سے انگریزی میں بات کی جس پر صدر ٹرمپ حیران رہ گئے۔صدر ٹرمپ نے لائبیریا کے صدر سے پوچھا: " آپ نے اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی؟" اس پر لائبیریا کے صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا "میں نے انگریزی لائبیریا سے سیکھی ہے