امریکا میںفلسطینیوں پر انتہا پسندوں کے حملوں میں ریکارڈ اضافہ

2024 میں مسلمانوں بالخصوص فلسطینیوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کی 8ہزار 658شکایات درج ہوئی، رپورٹ
 واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں 2024میں مسلمانوں اور بالخصوص فلسطینیوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کی 8ہزار 658شکایات درج ہوئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ برس امریکا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں 7.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔یہ پریشان کن رجحان غزہ جنگ کے بعد سے دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینیوں اور غزہ کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات 1996کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ان شکایات میں سب سے زیادہ دفاتر اور ملازمتوں کی دیگر مقامات میں امتیازی سلوک کی ہیں اس کے بعد امیگریشن اور پناہ گزین سے متعلق ہیں۔