دہشت گردی کے خلاف جنگ مشترکہ طور پر لڑنا ہوگی:شیر ی رحمان

 دہشت گردی سرخ لکیر ہے، ایک صوبہ الگ خارجہ پالیسی نہیں چلا سکتا:رہنما  پیپلز پارٹی
  اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے  دہشت گردی سرخ لکیر ہے، ایک صوبہ الگ خارجہ پالیسی نہیں چلا سکتا، دہشت گردی کے خلاف جنگ مشترکہ طور پر لڑنا ہوگی۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے پہلے مذاکرات کو ترجیح دی گئی، بیرسٹر گوہر مذاکرات میں سنجیدہ تھے اور پیپلز پارٹی ان کے جذبے کی قدر کرتی ہے۔شیری رحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس ملک کے لیے اپنے قائدین اور کارکنوں کا خون دیا ہے اور تاریخ کے زخموں سے بہت کچھ سیکھا ہے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پیپلز پارٹی ماورائے آئین کسی اقدام پر رضامندی ظاہر کر رہی ہے تو یہ غلط ہے، پیپلز پارٹی آئین بنانے والی اور اس کی قدر کرنے والی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں تحریک طالبان پاکستان کے افراد کو واپس لایا گیا، اب ہمیں اپنی سرزمین پر ریاستی عملداری بحال کرنا ہوگی