سبزہ زار: بہنوئی کی فائرنگ اور آگ لگانے سے سالہ جاں بحق، بیوی زخمی

سبزہ زار: بہنوئی کی فائرنگ اور آگ لگانے سے سالہ جاں بحق، بیوی زخمی

سبزہ زار کے علاقے میں ایک گھریلو تنازع کے دوران 43 سالہ ثمر عباس جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق، جھگڑے کے دوران بہنوئی نے گھر میں گھس کر سالے پر فائرنگ کی اور بعد میں کمرے میں آگ لگا دی۔ واقعے میں ثمر عباس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی بیوی شدید زخمی ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ گھریلو اختلافات کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔