آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

پاکستان کی فضائیہ کے تحت جاری آپریشن غضب للحق میں پاک افواج نے افغانستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے چار دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ان حملوں میں کابل میں 313 کور کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا۔قندھار میں تراوو دہشت گرد کیمپس کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ اور ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر تباہ ہوئے۔ اس کے علاوہ صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشت گرد کیمپ کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں دہشت گرد اہداف کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔