ابرار احمد کی شمولیت پر سن رائزرز کی مالکن تنقید کی زد میں، ٹیم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

ابرار احمد کی شمولیت پر سن رائزرز کی مالکن تنقید کی زد میں، ٹیم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

گزشتہ روز آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی مالک کاویا مران نے دی ہنڈریڈ میں اپنی ٹیم سن رائزرز لیڈز کے لیے پاکستانی کھلاڑی ابرار احمد کو ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں خریدا۔

اس فیصلے پر بھارت میں صارفین نے شدید ردعمل دیا اور فرنچائز کی مالک کاویا مران کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کو شامل کرنا موجودہ قومی جذبات کے برعکس اقدام ہے۔ سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث جاری ہے اور کچھ صارفین نے سن رائزرز حیدرآباد پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔اس کے علاوہ ٹیم کا ایکس اکاؤنٹ بھی معطل ہوگیا، جس سے سوشل میڈیا پر تنقید اور زیادہ شدت اختیار کر گئی ہے۔