جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور کیسز: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع

جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور کیسز: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع

لاہور: جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کیے گئے۔شاہ محمود قریشی نے ان دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں اس وقت گرفتاری کے باعث خارج ہو گئی تھیں، تاہم بعد میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر دوبارہ بحال کی گئیں۔