ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں کی گئی۔ بعض رپورٹس کے مطابق ایران نے چار بیلسٹک میزائل فائر کیے۔دوسری جانب امریکی حکام نے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کیریئر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور یہ معمول کے مطابق اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔