ایران نے USS ابراہام لنکن پر حملہ کیا، امریکی لڑاکا طیارہ بھی تباہ

ایران نے USS ابراہام لنکن پر حملہ کیا، امریکی لڑاکا طیارہ بھی تباہ

ایران نے امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز USS ابراہام لنکن پر کروز میزائل حملہ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے دشمن کے خلاف اپنی 91 ویں لہر میں امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا، جبکہ ایرانی بحریہ نے قیشم جزیرہ کے قریب ایک دشمن کا لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا۔اسی دوران ایران نے اسرائیل کے مختلف شہروں پر بھی میزائل حملے کیے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام رہا اور ایرانی میزائل بلا رکاوٹ اہداف پر جا پہنچے، جس سے زور دار دھماکے ہوئے اور آگ کے شعلے بلند ہوئے۔مزید برآں اردن کے الازرق فوجی اڈے پر ڈرون حملے کیے گئے جبکہ بحرین میں ایمازون کی کلاؤڈ فیسلیٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ کئی امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور امریکا و اسرائیل کو مستقبل میں مزید سخت حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔