لاہور (خصوصی رپورٹ ) لیسکو عزیز بھٹی ٹائون ڈویڑن کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،برکی گا ئوں میں 14 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے،ایکسین عزیز بھٹی ٹا ئون اشفاق احمد اور ایس ڈی او برکی تہذیب الحسنین عباسی نے رینجرز کے ہمراہ مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔اس کارروائی کے دوران برکی گا ئوں سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے،مختلف علاقوں میں 14 سے زائد افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان گھریلو اور کمرشل کنکشنز پر غیر قانونی ذرائع سے بجلی استعمال کر رہے تھے۔ موقع پر ہی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کنکشنز منقطع کر دیے گئے۔