لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں پینک بٹن کی تنصیب کا حکم دیا ہے۔تمام اساتذہ وطلبا کو پبلک سیفٹی ایپ پر رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔پینک بٹن سسٹم پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔تمام سی ای اوز کو سکولوں میں پینک بٹن فوری فعال کرانے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں پینک بٹن سسٹم کی تنصیب جلد مکمل کی جائے۔احکامات پر عملدر آمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔