شدیددھند:مختلف شہروں سے آنیوالی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار

لاہور (کرائم رپورٹر)میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرین شیڈول بری طرح متاثر،کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں، کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ لیٹ ہوئی ،علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے تیز گام ایکسپریس 4 گھنٹے 15 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 4 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ ،پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 15 منٹ ،شالیمار ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے، عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ، جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ اور فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ لیٹ ہوئی۔