ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار

کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں لیٹ ،مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا 
لاہور(خصوصی رپورٹ )ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعوئوں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا،کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں ،کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 6 گھنٹے 20 منٹ ،ملت ایکسپریس 6 گھنٹے 10 منٹ،عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ ،تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ،فرید ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ اور گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ ہوئی ،ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔