گڈو جواری 14 ملزموں سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر ) رنگ محل پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈائون ،مشہور زمانہ شاطر گڈو جواری 14 ملزمان سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق رنگ محل پولیس نے کارروائی کے دوران سٹے باز سرغنہ گڈو،فیض،طارق،بوٹا،علی رضا،قاسم ،غلام ربانی اور اشفاق سمیت 14قمار بازوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد نقد رقم 16 اور تاش کے پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔