نہال ہاشمی آج گورنر سندھ کا حلف اٹھائیں گے

نہال ہاشمی آج گورنر سندھ کا حلف اٹھائیں گے

نامزد نہال ہاشمی آج شام چھ بجے گورنر ہاؤس کراچی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر راجپوت ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ تقریب میں وفاقی وزراء، سیدمراد علی شاہ، صوبائی وزراء، بار کونسل کے عہدیدار اور مسلم لیگ ن کے رہنما سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوں گے۔نامزد گورنر نے کہا کہ وہ بلاتفریق ہر شخص کی خدمت کریں گے اور اپنی سیاسی جدوجہد کو عوام کی خدمت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے صدر مملکت اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جمہوریت کے فروغ کے لیے جو بھی کر سکیں گے، کریں گے۔قبل ازیں صدر مملکت نےوزیراعظم شہباز شریف  کی ایڈوائس پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔