ویب ڈیسک: امریکی ریاست ورجینیا میں حالیہ انتخابات میں تاریخ رقم ہوئی ہے۔
ڈیموکریٹ امیدوار ایبی گیل اسپین برجر نے ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر کے طور پر انتخاب جیت لیا ہے۔ انہوں نے ریپبلکن امیدوار ونسم ارل سیرز کو شکست دی، اور اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے ریاست کی قیادت سنبھالنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ ایبی گیل اسپین برجر نے 7 لاکھ 84 ہزار 763 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ونسم ارل سیرز نے 6 لاکھ 49 ہزار 937 ووٹ حاصل کیے۔
دوسری جانب، ورجینیا کی لیفٹیننٹ گورنر کے انتخابات میں مسلم کمیونٹی کی نمایاں شخصیت غزالہ ہاشمی کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ غزالہ ہاشمی کو جان ریڈپر پر برتری حاصل ہے، اور ان کی جیت مسلم خواتین کے لیے ایک تاریخی لمحہ ثابت ہو سکتی ہے۔ غزالہ ہاشمی ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی سینیٹر رہ چکی ہیں، اور ان کی یہ کامیابی ریاست میں مسلم کمیونٹی کے لیے اہم مقام رکھتی ہے۔