ایران ‘امریکہ جنگ میں 1100 بچے زخمی و ہلاک ہوئے :یونیسف

فریقین دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کریں جو بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کرتے ہیں
جنیوا (آئی این پی )اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے ادارے (یونیسیف)  نے کہا ہے  مشرق وسطی میں تنازع خطے کے لاکھوں بچوں کیلئے  تباہ کن بن چکا ہے۔یونیسیف نے ایک  بیان میں کہا ہے کہ 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے پہلے حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک 1100 سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ اعلامیے میں فریقین پر زور دیا گیا کہ شہریوں کو کم سے کم نقصان پہنچانے کے لیے جنگ کے ذرائع اور طریقوں کے انتخاب میں تمام ضروری احتیاط برتیں، بشمول دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کریں جو بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کرتے ہیں۔