حملوں میں کوئی بچہ ہدف نہیں بنایا جانا چاہیے:یونیسف

بچوں کو ہر صورت  تشدد سے تحفظ دیا جانا چاہیے‘اسلام آباد دھماکے کے شہدا کے لواحقین سے اظہار افسوس
اسلام آباد(آن لائن)بچوں کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل چلڈرنز ایمرجنسی فنڈ نے اسلام آباد کی مسجد پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اسلام آباد کی مسجد پر خود کش حملے میں جاں بحق 33 افراد میں سے 6 بچے تھے۔یونیسف کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ ہدف نہیں بنایا جانا چاہیے، بچوں کو ہر صورت میں تشدد سے تحفظ دیا جانا چاہیے۔یونیسیف نے مسجد میں شہید افراد کے لواحقین اور کمیونٹی سے اظہار تعزیت کیا۔