پاکستان مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے:صدر زرداری

 دوستی کے رشتے مضبوط تر ہونے سے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا جو امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث ہو گا،پیغام
اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دوستی کے رشتے مضبوط تر ہونے سے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا دونوں ممالک کے عوام کی امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث ہو گا۔ مالدیپ کے صدر، ڈاکٹر محمد معیزو، مالدیپ کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام دیا۔صدر مملکت نے رواں سال یومِ آزادی کو، پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 61 ویں سالگرہ کے طور پر بھی، مزید خاص قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم سنگِ میل دونوں ممالک کے درمیان چھ دہائیوں سے زائد قائم دوستانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دوستی کے رشتے مضبوط تر ہونے سے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا جو دونوں ممالک کے عوام کی امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث ہو گا۔