فیول راشننگ سے بچنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں: وزیر خزانہ

 یقینی طور پر پاکستان جنگ سے براہ راست متاثر نہیں  ، ہم جنگ جیسی صورت حال سے دوچار ہیں: قائمہ کمیٹی   خزانہ کو بریفنگ
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے  فیول راشننگ سے بچنے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھایا۔ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیرخزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے وزارتی کمیٹی بنائی، وزارتی کمیٹی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد ہوتا ہے، خطے کی صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی ہے،فوری فیصلے چاہئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کا فوری فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سری لنکا اور بنگلادیش میں فیول راشننگ ہوئی،وہاں صورتحال کافی خراب ہے، ہم نے اسی لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھایا۔ قطر نے جنگ کے باعث ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے، قطر سے پاکستان کو ایل این جی کی درآمد رک گئی ہے، ایل این جی کا 25 ملین ڈالرز کا کارگو 100 ملین ڈالرز میں مل رہا ہے