پٹرول کی قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائیں:گورنر سندھ

 ترقیاتی اخراجات پر کٹ لگایا ہے، ہماری قیادت خطے میں امن لانے کی کوشش کررہی ہے 
کراچی(آئی این پی )گورنر سندھ نہال ہاشمی  نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائی،ہم نے اپنے ترقیاتی اخراجات پر کٹ لگایا ہے، ہماری قیادت خطے میں امن لانے کی کوشش کررہی ہے  ۔ کینٹ اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس کی ریفربشڈ کوچز  کے افتتاح کے موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا جو وعدے حکومت نے کیے وہ پورے ہو رہے ہیں، اس ٹرین میں 1100 لوگوں کی گنجائش ہے، ہم اپنے وسائل میں رہ کر کام کریں گے۔نہال ہاشمی نے کہا کہ پیٹرول پر قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائی بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں، ہم نے اپنے ترقیاتی اخراجات پر کٹ لگایا ہے، ہماری قیادت خطے میں امن لانے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم ، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امن کے لیے کوشش کررہے ہیں۔