انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور ٹیکسٹائل سمیت 8 شعبوں میں معاہد طے پائیں گے
اسلام آباد(نیٹ نیوز)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان دفاعی امور سمیت دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون مزید بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کی بدولت دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی جہت ملی ہے، مضبوط تعلقات کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت پر پڑ رہے ہیں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور ٹیکسٹائل سمیت 8 شعبوں میں معاہد طے پائیں گے