ٹانک میں پاک فوج کی پوسٹ پر حملہ ناکام، کئی دہشتگرد ہلاک

ٹانک میں پاک فوج کی پوسٹ پر حملہ ناکام، کئی دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پاک فوج کی پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ جنڈولہ کے علاقے میں واقع پاک فوج کی ایک پوسٹ پر کیا گیا تھا، جہاں ایک خودکش حملہ آور نے ایف سی کیمپ کے قریب گاڑی میں بیٹھ کر خود کو اڑا دیا۔ اس کے علاوہ، ایک گروہ کے طور پر 8 سے 9 دہشت گردوں نے فوجی پوسٹ پر حملہ کیا۔پاک فوج کے جوانوں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔ اس دوران 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں فوجی یا مقامی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حکام نے حملے کی نوعیت اور اس میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت کے بارے میں تحقیقات جاری رکھیں ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے ابھی تک قبول نہیں کی، مگر سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس حملے کے پیچھے چھپے محرکات کا پتہ چلایا جا سکے۔