سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئے۔
تحقیقات کی سربراہی آئی جی اسلام آباد نے کی، اور عمر ایوب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ پر سوالات کیے گئے۔ذرائع کے مطابق عمر ایوب نے آئی جی اسلام آباد سے کہا کہ انہوں نے ایف آئی آر میں آئی جی کا نام شامل کیا ہے، تو اس صورت میں وہ کس طرح جے آئی ٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ عمر ایوب نے اس کے علاوہ تحقیقات سے متعلق تحریری معلومات کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ انہیں سوشل میڈیا سے اکٹھا کیا گیا مواد فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کام اپوزیشن کرنا ہے اور وہ ہمیشہ اختلافی آراء رکھتے ہیں، لیکن اگر ایسا نہ کریں تو ان کا کردار کیا ہوگا؟ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سوالات کا کوئی تحریری جواب دینے سے انکار کر دیا اور عمر ایوب نے کہا کہ یہ سوالات محض ہوائی فائرنگ ہیں۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کو آج جے آئی ٹی نے طلب کیا تھا اور اس تحقیقاتی عمل میں شرکت کی۔