اے این ایف کاکریک ڈائون:لاکھوںروپے کی منشیات برآمد

مختلف شہروں میںآٹھ کارروائیوںمیں 61.488 کلو گرام منشیات برآمد کرکے دس ملزما ن کو گرفتارکرلیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کارروائیوں میں 10 ملزمان کوگرفتار کرکے45 لاکھ سے زائد مالیت کی 61.488 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق جی ٹی روڈ راولپنڈی میں بس اڈے کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودیہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 2.382 کلو آئس برآمد کی گئی۔اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 312 گرام چرس برآمد کی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے خاتون سمیت مسافر کے پیٹ سے 100 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے۔ کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل سے 94 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔گجرات میں ریلوے پھاٹک کے قریب کار اور موٹر سائیکل سے مجموعی طور پر 36 کلو چرس برآمد کرکے3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جی ٹی روڈ پشاور پر بس سٹاپ کے قریب  لاوارث موٹر سائیکل میں چھپائی گئی 15.6 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب دو خواتین کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔