کراچی(آئی این پی )چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آئینی بینچ کے دائرہ کار سے متعلق درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنادیا۔عدالت عالیہ نے بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارج سے متعلق درخواستیں ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار میں قرار دیدیں۔ عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارج کیخلاف درخواستیں ریگولر بینچ ہی سنے گا، مختلف انڈسٹریز نے ٹیرف کے علاوہ سرچارج وصول کرنے کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔