26دسمبرتک درخواستیں طلب،بیرون ملک مقیم پروفیسرز کو آن لائن انٹرویوسہولت
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کی دو جامعات سمیت چار یونیورسٹیز میں ریگولر وائس چانسلر کی تقرری کیلئے دوبارہ اشتہار دے دیا گیا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس،یونیورسٹی آف نارووال اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کیلئے دوبارہ اشتہار دیا ہے۔پہلے سے قائم سرچ کمیٹیز امیدواروں کے انٹرویوز کریں گی۔درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 دسمبر رکھی گئی ہے۔صرف بیرون ملک جاب کرنے والے پروفیسرز کو ہی آن لائن انٹرویو کی سہولت ہوگی۔ایک سے زیادہ یونیورسٹیز کے لیے اپلائی کرنے والے امیدواروں کا ایک ہی انٹرویو ہوگا۔