رضوان نذیر کو 2 سال کیلئے لگایا گیا،کنٹرولر کے اضافی چارج میں توسیع
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور تعلیمی بورڈ میں آخر کار 4 ماہ بعد ریگولر سیکرٹری کی تعیناتی کردی گئی ۔محکمہ ایس این جی اے ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رضوان نذیر کو دو سال کیلئے سیکرٹری لاہور بورڈ تعینات کیا گیا ۔کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کے اضافی چارج میں بھی تین ماہ کی توسیع کردی گئی، کچھ دنوں سے لاہور تعلیمی بورڈ میں سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کا عہدہ خالی تھا۔