صبا نے امجد کی وفات کے بعد ناصر سے شادی کی،سوتیلے بیٹوں سے جائیداد میں حصہ مانگا ،حسنین نے فائر مار دئیے
نارنگ منڈی(کرائم رپورٹر)نارنگ منڈی کینواح میں نوجوان نے جائیدادکے تنازع پرفائرنگ سے سوتیلی ماں کو قتل کردیا۔ بتایاگیا ہے کہ نواحی گا ئوں سدھانوالی کے رہائشی امجد کی شادی صبا سے ہوئی جس سے چاربیٹے ہیں ، امجد کی وفات کے بعد صبا نے کالاخطائی کے رہائشی ناصرگجرسے شادی کر لی اور سوتیلے بیٹوں سے جائیداد میں حصہ کا تقاضا شروع کر دیا ، گزشتہ روز سوتیلے بیٹوں اور والدہ میں تلخ کلامی ہوئی جو طول پکڑ گئی جس پر حسنین نے فائرنگ کردی ،35 سالہ صبا موقع پر جاں بحق ہوگئی ،ملزم فرار ہو گیا۔نارنگ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔