خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے مار پیٹ کرنیوالے5 ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی ہلوکی پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے مار پیٹ کرنیوالے5 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ویلنشیاء ٹاؤن گیٹ نمبر 8 سے مار پیٹ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ملزمان باہم مل کر آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو راستہ نہ دینے پر مار رہے تھے، ملزمان خود کو سرکاری ملازم اور گاڑی پر نیلی بتی لگا کر پبلک پلیس پر خوف ہراس پھیلا رہے تھے۔ ملزمان میں عامر، اشفاق، خضر، عظیم اور سعد شامل ہیں ۔ ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ گرفتار ملزمان سے ناجائز رائفل، پستول کارتوس اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔