راہول ڈریوڈ بیساکھیوں کے سہارے ٹریننگ کیمپ میں شریک، تصاویر وائرل

راہول ڈریوڈ بیساکھیوں کے سہارے ٹریننگ کیمپ میں شریک، تصاویر وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ انجری کے باوجود بیساکھیوں کے سہارے آئی پی ایل ٹریننگ کیمپ میں شریک

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے آغاز سے قبل انجری کا شکار ہونے کے باوجود راجھستان رائلز کے ٹریننگ کیمپ میں نظر آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وہ بیساکھیوں کے سہارے کرکٹرز کو تربیت دیتے ہوئے دکھائی دیے۔ ایک ہفتہ قبل بنگلورو میں ایک کلب میچ کے دوران ان کی بائیں ٹانگ میں انجری ہوئی تھی، تاہم وہ بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ان کے جذبے اور حوصلے کو سراہا جا رہا ہے اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔