ویمنز پریمئیر لیگ میں ایلیسی پیری کا مشرقی لباس میں جلوہ، ساڑھی میں تصاویر وائرل

ویمنز پریمئیر لیگ میں ایلیسی پیری کا مشرقی لباس میں جلوہ، ساڑھی میں تصاویر وائرل

ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2025 کے سیزن میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کرنے والی معروف آسٹریلوی ویمن کرکٹر ایلیسی پیری نے اپنے مشرقی لباس سے سب کو حیران کن انداز میں محظوظ کر دیا۔

 ایلیسی پیری کے علاوہ دیگر غیر ملکی کرکٹرز بھی اس تفریحی نائٹ میں شریک ہوئیں، جس میں کھلاڑیوں کو روایتی مشرقی لباس یعنی ساڑھی میں ملبوس دیکھا گیا۔یہ ایونٹ اس وقت اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور پلے آف میچز کا آغاز 13 مارچ سے ہو گا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ رائل چیلنجر بنگلور کی فرنچائز نے اس موقع پر کھلاڑیوں کے لیے ایک خصوصی تفریحی نائٹ کا اہتمام کیا، جس میں ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایلیسی پیری نے اس تقریب میں ساڑھی زیب تن کر کے سب کی توجہ حاصل کی، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بے شمار مثبت تبصرے دیکھنے کو ملے۔

 اسی تقریب میں رچا گھوش، اسمرتی مندھانا، سوفی مولینکس اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی مشرقی لباس پہن کر تقریب کی رونق بڑھائی۔ایلیسی پیری کا یہ انداز ایک دلچسپ اور یادگار لمحہ بن گیا ہے، جس نے ویمنز پریمئیر لیگ کے سیزن کو نہ صرف کرکٹ کے حوالے سے بلکہ ثقافتی سطح پر بھی ایک نیا رنگ دیا ہے۔