وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد ملک میں انتشار سے بچنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں مل کر دہشت گردی کو شکست دینی ہوگی، اور اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔احسن اقبال نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ حالات میں سیاسی نہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ بات چیت کے لیے تیار ہے اور مذاکرات کا خیرمقدم کرتی ہے۔وزیر نے مزید کہا کہ جو حکومت معاشی ترقی کی خواہاں ہو، وہ ہمیشہ سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے احسن اقبال نے کہا کہ وہ ہمارے پرانے دوست ہیں، اور ہم ان کے ناراض ہونے کی کوئی وجہ نہیں دیں گے۔