جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گرد معصوم افراد کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سیکیورٹی ذرائع

جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گرد معصوم افراد کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سیکیورٹی ذرائع

ویب ڈیسک: جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ کرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ خود کش بمبار یرغمالی مسافروں کے بالکل قریب بیٹھے ہیں اور دہشت گرد انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش بمباروں کی موجودگی کے باعث سیکیورٹی فورسز انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔