ویب ڈیسک: خیر پور میں سندھ کے صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کے 204ویں عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
عرس کی تقریبات کا آغاز ہفتے کو ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مزار پر چادر چڑھاکر باقاعدہ عرس مبارک کا افتتاح کریں گے۔ 14 مارچ سے شروع ہونے والے عرس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔عرس کے موقع پر پاکستان سمیت دیگر ممالک سے بھی زائرین شرکت کریں گے۔ ایس ایس پی خیرپور نے عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سچل سرمست کے مزار کا دورہ کیا، ساتھ ہی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم کا وزٹ بھی کیا۔