اہور میں حضرت مادھو لال حسینؒ کا 438 واں عرس شروع، سکیورٹی کے سخت انتظامات

اہور میں حضرت مادھو لال حسینؒ کا 438 واں عرس شروع، سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور میں حضرت مادھو لال حسینؒ کا 438 واں عرس شروع ہو گیا ہے، جس کے موقع پر تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

 میلہ چراغاں کے پر امن انعقاد کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ عرس اور میلہ چراغاں کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور عقیدت مندوں کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی کے تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے۔

پولیس حکام کے مطابق چیکنگ اور سکیورٹی کے لیے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور بیرئیرز استعمال کیے جا رہے ہیں، اور چراغاں و لنگر کی تقسیم کے اوقات میں خاص توجہ دی جائے گی۔مزید یہ کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تقریبات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی اور تعینات پولیس اہلکار مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں گے تاکہ عرس اور میلہ چراغاں پر امن طریقے سے مکمل ہوں۔