ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد جنہم واصل اور عبرت کا نشان بن گئے ہیں۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیان میں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم بچوں و عورتوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔ جنہم واصل ہونے والے دہشت گرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔