پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ایک آن لائن فراڈ کا شکار ہو گئیں۔
ایک مشکوک شخص نے ایف آئی اے کے افسر بن کر نادیہ حسین سے ان کے شوہر کی رہائی کے لیے 3 کروڑ روپے رشوت طلب کی۔ نادیہ حسین نے اس فراڈ کے بارے میں اپنے بیان میں کہا کہ "آپ نے مجھے بیٹا بولا، بیٹا تیرے تو اب خیر نہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ انہیں حیرت ہے کہ کچھ لوگ عورتوں کو کال کر کے دھمکاتے ہیں اور انہیں جھانسہ دینے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ وہ اپنے شوہر کی ضمانت کے لیے رقم منتقل کر دیں۔ فراڈ کرنے والے شخص نے نادیہ حسین سے کہا کہ "آپ کے شوہر عاطف سے تمام معاملات طے ہو چکے ہیں، آپ رقم منتقل کر دیں" اور ساتھ ہی انہیں ڈرا کر کہا کہ "یہ بات آپ اور میرے درمیان رہنی چاہیے، اس کا ذکر کسی سے نہ کرنا۔"اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس فراڈ کال میں ملوث شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف کو مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔