کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 54 کروڑ روپے کی خورد برد کے مقدمے میں بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او اور معروف پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کردی۔
ایف آئی اے نے عاطف خان کو ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کی اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔تفتیشی افسر کے مطابق فراڈ میں ملوث مزید افراد کو گرفتار کرنا باقی ہے اور ایف آئی اے نے شوبز اداکارہ نادیہ حسین کے گھر، جو کہ کراچی کے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ہے، چھاپہ مارا ہے۔ ملزم عاطف خان پر 54 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔