علاقائی امن اور عوام کی حفاظت کیلئے پاکستان کی کوشش میں اس کی معاونت جاری رکھیں گے
اسلام آباد(آئی این پی) چین نے کالعدم بی ایل اے کی جانب سے جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی مذمت کی ہے۔ وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماو ننگ کا کہنا ہے چین دہشت گردی کی ہر قسم کا مخالف ہے۔انھوں نے کہا چین دہشت گردی کے مقابلے، اتحاد و استحکام، علاقائی امن اور عوام کی حفاظت کے لیے پاکستان کی کوششں میں اس کی معاونت جاری رکھے گا۔ترجمان ماننگ نے کہا چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور انسداد دہشت گردی سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔