لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی اسلام آباد حملے کے بعد پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ پنجاب بھر میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کردیامحکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع میں سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی ،دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی محکمہ داخلہ کی پنجاب کے حساس، اہم اور گنجان آباد علاقوں میں سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی آوز کو ہدایت جاری کردی ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا انتہاپسندی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مربوط اور فعال اقدامات اٹھائے جائیں۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے