بلوچستان واقعہ کے بعد اب کوئی گنجائش نہیں ہم سب اکٹھے نہ بیٹھیں:سلمان اکرم راجہ

  اسلام آباد(آئی  این پی  )پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے  دو قدم ہمارے ساتھ چل کر چھوڑنے والا خود اپنا نقصان کرے گا، قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  بلوچستان میں  جو واقعہ ہوا، اس کے بعد اب کوئی گنجائش نہیں ہے کہ ہم سب مل کر اکٹھے نہ بیٹھیں ۔ چاہے ہم اپوزیشن میں ہوں، حکومت کے لوگ ہوں یا مقتدرہ کے، سب کو اکٹھے بیٹھنا ہے۔ اس وقت ہم نے لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے، لوگوں کے زخم بھرنے ہیں ۔