اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے مسلسل 4 گھنٹے تک مجھے ساتھیوں سمیت حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ کا کہناتھا کہ چار گھنٹے تک مجھے، لطاسب ستی ، اخلاق ستی اور ہمارے متعدد دوستوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔جس کا مقصد صرف اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنا تھا۔ عوام کا خوف فیصلہ سازوں سے عقل و فہم چھین چکا ہے۔ انسانی حقوق بے معنی ہو چکے ہیں، دوستوں کا نیک تمناوں کیلئے شکرگزار ہوں