اسرائیل کی شیطانی حکومت کا جَلد خاتمہ ہوگا، ایرانی وزیرِ دفاع

اسرائیل کی شیطانی حکومت کا جَلد خاتمہ ہوگا، ایرانی وزیرِ دفاع

ایران کے وزیرِ دفاع عزیز ناصر زادہ نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "شیطانی صیہونی حکومت" کا جلد خاتمہ ہوگا اور ایران طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ ایران پر حملے کی صورت میں صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ خطے میں موجود امریکی اڈے بھی نشانے پر ہوں گے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ اگر امریکا نے تنازع چھیڑا تو مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر مسلط کی گئی تو دشمن کے نقصانات کہیں زیادہ ہوں گے اور امریکا کو خطے سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ناصر زادہ نے مزید کہا کہ ایران کے پاس تمام اہداف کی مکمل معلومات ہیں اور وہ کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بات چیت سے معاملہ سلجھ جائے، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ایران فیصلہ کن اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔