اداکارہ مومنہ اقبال کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم

سیشن کورٹ لاہور نے عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کردی‘تفتیشی رپورٹ طلب
لاہور (آن لائن) سیشن کورٹ لاہور نے اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ ہراساں کرنے کے مقدمے میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کردی جبکہ  نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔