لاہور (آن لائن) سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ ہراساں کرنے کے مقدمے میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دینے کے بعد کی صورت حال کی سماعت آج پیر 13 جولائی کوہوگی عدالت پہلے ہی عبوری ضمانت میں توسیع کرچکی۔یے جبکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔۔لاہور کی مقامی عدالت میں اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی کریں گے