عارفوالا، پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پاکپتن کی تحصیل عارفوالا میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی بڑی کارروائی، ممنوعہ گٹکے کی بڑی کھیپ بر آمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مین مظفر آباد روڈ نزد واٹر فلٹریشن پلانٹ پر واقع حیدری پان شاپ پر چھاپہ مار کر انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر اور ممنوعہ گٹکا کی بڑی کھیپ بر آمد کر لی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر موجود گٹکے کے 92ساشے بر آمد کر کے قبضے میں لے لئے۔ ٹیم نے متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹر کے خلاف تھانہ سٹی عارفوالا میں مقدمہ درج کرادیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ کارروائیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا کہ شہریوں کی صحت کے تحفظ کیلئے ممنوعہ اور مضرِ صحت اشیاء کی فروخت کیخلاف م ئوثر کارروائی ناگزیر ہے۔ پان شاپس اور دیگر فوڈ بزنس پوائنٹس کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے اور ممنوعہ اشیاء کی فروخت کی صورت میں قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے۔